اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پانچ ہزار افراد کو صوبہ نینوا میں ایک کمیپ میں فوجی ٹریننگ دی جارہی ہے تا کہ وہ ٹریننگ پانے کےبعد موصل کو تکفیری دہشتگرد گروہ کی قبضے سے آزاد کراسکیں۔ جبار یاور نے کہا کہ حید العبادی کی حکومت نے فوج کو دوبارہ منظم اور آمادہ کرنے کےلئے نینوا پولیس چوکی میں پیشرفتہ ہتھیار روانہ کئے ہیں۔ ادھر پیشمرگہ کے یک کمانڈر یوسف جمعہ نے موصل کے علاقے مخمور میں کہا ہےکہ ان کی فورسز نے داعش کے خلاف کاروائياں کرتے ہوئے سات دیہی علاقوں کو آزاد کرالیا ہے۔ واضح رہے داعش نے امریکہ، سعودی عرب، صیہونی حکومت، ترکی اور قطر نیز بعض مغربی ملکوں کی مدد سے شام اور عراق کے بعض حصوں پر قبضہ کرلیا ہے اور ان علاقوں میں ان ملکوں کی سیاسی اور فوجی نیز تشہیراتی حمایت کے سہارے انسانیت سوز اقدامات کررہا ہے۔
.......
/169